یوم دفاع پاکستان
یوم دفاع پاکستان کی اہمیت.. آج سے ٹھیک پچپن سال قبل کی بات آج کی نسل کو یاد نہیں
ہوگی ہندوستان نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کردیا اور ایک . بہت بڑی بات
کہدی کہ ہم کل صبح کا ناشتہ لاہور میں کریں گے وقت نے ثابت کیا کہ جنگ اسلحہ اور گو
لا بارود سے نہیں لڑی جاتی دل سے لڑی جاتی ہے اپنی فوج نے ثابت کیا کہ بہادر تلوار
کی میان کو نہیں دیکھا کرتے تلوار کی دھار کو آزماتے ہیں.. پاکستان کے کچھ علاقے جو
مقبوضہ کشمیر سے ملحقہ تھے وہاں ہندوستان کا زور چلا اور کچھ گاؤں ہندوستان کے قبضے
میں چلے گئے اسی علاقے میں چونڈہ کے مقام پر دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی گئی اور
محققین اس جنگ کو ٹینکوں کی جنگ عظیم کا نام بھی دیتے ہیں ہندوستان نے یک لخت چھ سو
ٹینکوں سے حملہ کیا اور انکا وہ حشر ہوا کہ تاریخ میں اسے سنہری حروف میں لکھا جاے
گا... جو لوگ اس علاقے سے واقف ہیں ریلوے لائن کے ایک طرف ہندوستان کی فوج اور
دوسری طرف پاکستان آرمی کے جری جوان اس محاذ کی کمان مرحوم اور مشہور جرنیل جناب
ٹکا خان کو سونپی گئی انہوں فوج کو خطاب کیا اور لہو گرما دیا اور یہ بات اب تک
دنیا نہیں سمجھ کہ مسلمانوں میں یہ جذبہ کہاں سے عود کر آجاتا ہے کہ انہوں نے اپنے
جسموں کے ساتھ بم باندھ کر ٹینکوں کو تباہ کیا اور جسطرح فارس کے ہاتھیوں بے اپنی
ہی فوج کو روند ڈالا اسی طرح انڈین ٹینک آپس میں ٹکرا گئے دشمن کے ارادے خاک میں مل
گئے..


بہت عمدہ
جواب دیںحذف کریں