عورتوں پر زیادتی اب نہیں

کمینی کم عقل ذلیل عورت ! تیری ہمت کیسی ہوئی اپنی ماں کو فون کرنے کی میں نے تمہیں سمجھایا بھی تھا کہ مجھے وہ لوگ پسند نہیں تو پھر تو نے ان کو فون کیوں کیا ؟ یاسر ! میری امی ہاسپٹل میں میں بہت بیمار ہیں میں نے صرف ان کی خیریت معلوم کرنے کے لیے فون کیا تھا میرے <آگے اب تو زبان چلائے گی یہ کہتے ہی وہ زارا پر جھپٹ پڑا۔ بچے جو بیڈ پر بیٹھے ٹیب پر گیم کھیل رہے تھے اپنی ماں کو پٹتا دیکھ کر سہم گئے یاسر نے ایک نظر بچوں پے ڈالی اور کمر ے سے باہر نکل گیا یہ ماڈل ٹاؤن  میں واقع  تین کنال  کی  کوٹھی کے ایک کمر ے میں ہونے والی  کہانی ہے  بیل ہوئی بچے دوڑ کے دروازے کی طرف لپکے وہ سرخ بھبھوکا منہ لے کر اندر داخل ہوابانو نے پوچھا خیر تو ہے اتنا سننا تھا کہ اس  نے بانو کو بالوں سے پکڑ لیا   گالیوں اور تھپروں کا طوفان تھا  جس کی زد میں بانو آگئی بتائیں تو سہی ہوا کیا ہے وہ بے چاری مار کھاتے بھی پوچھ رہی تھی مجھے پیسوں کی  ضرورت تھی تیرے بھائی کے پاس گیا اس نے صاف انکار کر دیا میں نے اتنے زیادہ تو نہیں مانگے تھے صرف بیس ہزار ہی تو مانگے تھے' پہلے بھی تو آپ کو بھائی نے دیے جو آپ نے کبھی واپس ہی نہیں کیے, بکواس کرتی ہے آگے سے اور ایک زور دار تھپڑ سے اس کے ناک سے خون کا فوارہ ابل پڑا یہ کہانی ایک لو مڈل کلاس گھرانے کی ہے ارے دیکھ تو کیاکہہ دیا صرف یہ ہی نا کہ نہ ما ر بچے کو تو غصے میں اور مارا بچے کو، ذرا پوچھ تو اسے اچھی طرح سے اور جوان نے ایسا پوچھا کہ بازو ہی توڑ دیا یہ ایک لو کلاس گھر کی کہانی ہے ہمارے معاشرے میں ایک عورت پر اگر تشدد کیا جاتا ہے تو ان میں سے اکثر خواتین صرف ظلم سہتی ہیں یا پھر آخری حد تک پر جاتے ہوئے خودکشی کر لیتی ہیں، کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ یہ معاشرہ مردوں کا ہے، اس کی کہیں شنوائی نہیں ہو گی۔ آج بھی ایک مظلوم عورت انصاف کے حصول کے لیے تھانے میں اکیلی داخل ہونے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، لہٰذا عورتوں پر ہونے والے ظلم و جبر کے اکثر واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ اگر پرچہ درج ہو بھی جائے تو جس انداز میں تحقیقات ہوتی ہیں، وہ جسمانی تشدد سے کہیں زیادہ اذیت ہوتا ہے گھر یلو تشدد سماجی ناانصافی اور ظلم کی شکل ہے دہشت گردی کاابتدای انداز ہے سب جانتے  ہیں کہ خوا تین  کس کس قسم کے تشدد اور ظلم کا شکار ہوتی ہیں۔ کہیں بھائی نے بہن کو۔ اگ لگا دی کہیں  بیوی کو گھر سے نکا ل دیا بہن کو جائیداد نا دینی پڑ ے بہنو ں  کو زند ا ں میں ڈا ل دیا اس کا کوئی تو حل  ہونا چاہے اس سلسلے میں بہت کچھ کرنے کو ہے اور بہت زاویوں سے ہے اسمبلی میں بیٹھی  خوا تین۔ پے بھی بھا ری ذمہ داری عائید ہوتی ہے کہ وہ متحد ہو کے اس  نکتے پرمثبت  قدم اٹھا یں اس سلسلے میں میڈیا اوراساتذہ پر اہم۔ زمہ داری عائید ہوتی ہے کہ وہ والدین اور بچوں کے درمیان دوری ختم۔ کر کے ان کا اعتماد بحال  کریں۔ خاص طور پے لڑکیوں میں احساس کمتری سے پیدا شدہ باغیانہ ردعمل کا خا تمہ  کریں ادھر مرد حضرا ت  گھر کے سر براہ  ہیں۔ ان کو بھی احساس دلا یا  جاۓ کہ با ہر کا غصہ بیوی بہن۔ یا بیٹی۔ پے نہ اتارا  جاۓ  گھر سے با ہر کی پریشانی با ہر ہی چھوڑ کر آئیں یاد رکھیں عورت محفوظ ہے تو خاندان محفوظ ہے گھر سلامت ہیں امیر کی کوٹھی۔ ہو یا غریب کا گھر  اپنا  گھر سب کو پیا را  ہے  مکان اینٹ سیمنٹ سے بنتے ،ہیں  مگر گھر انسان کے محبت بھرے جذبات سے بنتا ہے عزت اور احساس سے پھلتا پھو لتا ہے انسانی تحفظ کی علامت ہیں گھر صبر اور برداشت سے مکانو ں  کو گھر  بنائیں

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل تحریر: بشرہ نواز '''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''' اگرچہ خواتین معاشرےکی معاشی ترقی کے لیے حیات افزا کردار ادا کرتی ہیں لیکن ان کے اس کردار کو شاذونادر ہی تسلیم کیا جاتا ہے ۔ خواتین عام طور پرگھر میں رہنے کو ترجیح دیتی ہیں اور ملازمت کا انتخاب خواہش کی بنیاد پر نہیں بلکہ ضرورت کی بنیاد پر کرتی ہیں ۔وہ اپنے خاندان اور گھر کی ذمہ داریوں کے لیے ناکافی وقت دینے پر اپنے آپ کو قصووار تصور کرتی ہیں۔اس دہری ذمہ داری کے سبب ان پر دوگنا بوجھ پڑتا ہے اور نتیجتا ً اانہیں بیک وقت دو محاذوں پر لڑنا پڑتا ہے ۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ابھی تک پاکستانی معاشرے نے مکمل طور پر ملازمت پیشہ خاتون کے تصور کو قبول نہیں کیاہے۔ شادی شدہ خواتین کی یہ بھی مشکل ہے کہ سسرال میں کہا جاتا ہے کہ اگرملازمت کرے گی توگھر کون سنبھالے گا؟ خاندان والے کیا سوچیں گے؟ یہی وجہ ہے کہ شدید مشکلات کے باوجود ایسی خواتین سب کو وقت دینے اور خوش رکھنے کی بھرپور کوشش کرتی ہیں۔ انھیں ساری دنیا کو باور کرانا ہوتا ہے کہ اپنی ملازمت کے ساتھ وہ گھر، بچے، فیملی اور باقی تمام معاملات خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں مرد اور عورت کو چکی کے دو باٹ کہا جا تا ہے۔۔ جس طرح خواتین زندگی کی گاڑی چلانے میں مردوں کا ہاتھ بٹاتی ہیں اسی طرح مردوں کو بھی چاہیے کہ وہ گھریلو امور میں ان کا ہاتھ بٹایا کریں۔ مگر اکثر دیکھا گیا ہے کہ مرد عورت کا ہاتھ بٹانے میں اپنی توہین سمجھتا ہے اور ہمارے معاشرے میں کچھ جگہوں پر مرد کا گھر کےکام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹانے کو برا سمجھا جاتا ہے۔ ترقی کی اس جدوجہد میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں۔ اب عورت اس بات پر قناعت نہیں کرسکتی کہ صرف مرد ہی کما کر لائے اورخاندان کی ضروریات پوری کرے۔ آج کی عورت یہ سمجھتی ہے کہ اسے بھی مرد کی طرح آزادی اور مساوات کے اظہار کے لیے ذاتی سرمایہ اور ملکیت چاہیے۔ اس لیے اب دنیا کے ہر ملک میں خواتین کے لیے گھر سے باہر ملازمت کرنا ایک ضرورت بن چکی ہے جس کا ماضی میں تصور بھی ممکن نہ تھا۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں ملازمت پیشہ خواتین اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں، اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو یہاں خواتین مختلف شعبہ جات میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں خواتین میڈیکل،ٹیچنگ، بینکنگ، ٹیلیفون آپریٹر، نرسنگ، گارمنٹس، صحافت، شوشل میڈیا، ، وکالت ، تدریس ، طب ، بزنس ، مارکیٹنگ ، شو بز انجینئرنگ ،اکاونٹنس اور پرائیوٹ ورکرز کے طور پر اہنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ہمارے ملک میں شعبہ ابلاغ عامہ سے خواتین کی ایک بڑی تعداد منسلک ھے جو اخبارات،رسائل،میڈیا چینلز اور شوبز میں اپنے فرائض انجام دے رہی یں خوش آئند بات یہ ھے کہ پاکستان میں ایسے گھرانوں کی بھی کمی نہیں ھے جو خواتین کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے بھرپور مواقع فراہم کرتے ہیں،ہمارے ہاں ایک ملازمت پیشہ خاتون اپنا گھر اور جاب دونوں ذمہ داریوں بخوبی نبھا رہی ہیں،جہاں کچھ گھرانے ملازمت پیشہ خواتین کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں وہیں ہماری سوسائٹی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کے سخت خلاف ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ نوکری کرنے والی عورت خود کو بااختیار سمجھتے ہوئے اپنی گھریلو زمہ داریوں سے خود کو بری الزمہ سمجھتی ہے جو انتہائی احمقانہ سوچ ہے اور یہ سوچ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ مرد عورت پر اپنا تسلط چاہتا ہے ۔ اپنے گھر اور خاندان کے حوالے سے آپ کو خود ہی فیصلہ کرنا ہوتا ہے اور جب آپ اپنے خاندان کے بہترین مفاد میں کوئی فیصلہ کر لیں تو پھر آپ کو یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ آپ کا یہ فیصلہ کچھ دیگر لوگوں سے مختلف کیوں ہے۔ کیونکہ ہر گھر اور خاندان کی ضروریات، حالات، وسائل مختلف ہوتے ہیں ایک جیسے نہیں ہوتے۔ اسی طرح آپ کا کوئی فیصلہ آپ کے خاندان کے بہترین مفاد میں ہو سکتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر گھر اور خاندان کے لیے قابلِ عمل ہو۔ اس بات سے قطع نظر کہ ایک تعلیم یافتہ عورت ایک بہترین نسل کی بنیاد رکھتی ہے کچھ جاہل لوگ اس بات کو نظر انداز کردیتے ہیں، اس کے علاوہ جہاں ملازمت پیشہ خواتین کو آزاد خیال اور گھر والوں کو ہر معاملے میں اپنا رعب داب رکھنے والی عورت تصور کیا جاتا ھے حالانکہ اگر دیکھا جائے تو آجکل کے دور میں اپنے گھر والوں بچوں کیللے جدوجہد یہی ملازمت پیشہ خواتین ہی کررہی ہیں،بچوں کی مناسب تعلیم و تربیت، ان کی شخصیت کی تکمیل، جوائنٹ فیملی سسٹم کے دباؤ کا سامنا اور ان کے تقاضے پورے کرنا یہ سب اسی زمرے میں آتا ھے۔ یہ خواتین بھرپور طریقے سے اپنے فرائض انجام دیتی ہیں، کسی سے شکایت نہیں کرتیں اور گھر کے کام ہنسی خوشی اپنا فرض سمجھتے نبھاتی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ عورتیں اپنا معاشرتی کردار بھی بھرپور طریقے سے نبھاہ رہی ہیں، اکثر خواتین اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں اس قدرد مگن ہوجاتی ہیں کہ وہ خود کو یکسر نظر انداز کردیتی ہیں، وہ مسلسل اپنے آرام و سکون کو نظر انداز کرکے اپنے بچوں اور خاندان کے بہتر مستقبل کے لئے جدوجہد کرتی ہیں۔ جس طرح علم حاصل کرنا ہر عورت کا حق ہے ، اسی طرح اپنا مستقبل بنانا بھی ہر عورت کا حق ہے۔ تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ پاکستانی معاشرے میں ملازم پیشہ خواتین کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشرے کی گھریلو مشکلات ، پسماندہ سوچ ، صنفی امتیاز ، ٹرانسپورٹ کے مسائل اور جنسی ہراسانی wo mxklat oiN jw سرفہرست ہیں۔ خواتین کو معاشرے میں مساوی سیاسی ، معاشی و سماجی حقوق دینے والے بالشویک انقلاب کے لیڈر ولادیمیر لینن نے کہا کہ ہماری خواتین شاندار طبقاتی جنگجو ہوتی ہیں ۔ محنت کشوں کی کوئی بھی تحریک خواتین کی شعوری مداخلت کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی ۔ روسی انقلاب ہو یا اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی سعودی عرب یا ایران کی خواتین ، بحرین میں ریاستی جارحیت کے خلاف احتجاج یا ترکی میں جمہوریت کے خلاف ہونے والی سازش کا راستہ روکنے کی تحریک ، ہر موقع پر خواتین ایک بڑی طاقت کی صورت میں سامنے آئی ہیں اور اپنا کردار ادا ادا کیا ہے۔۔