کراچی اور گندگی
ہم آئے روز خبروں میں ایک ہی چرچا سنتے ہیں اور وہ ھے کراچی کی گندگی کا کراچی میں اسوقت چار قسم کی حکمرانی ھے
پہلے نمبر پر یہ شہر صوبہ سندہ کا دارلخلافہ ھے اور وہاں کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ھے اب اگر آپ اس جماعت کی بات کریں تو انکی حکمرانی کی پہلی تصویر صوبائی اسمبلی ہی کی بنتی ھے وہ کیسی ھے جس سے آپ سب اس صوبے اور اسکے حالات کا بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں
دوسری ذمہ دار وھاں کی بلدیہ کی ھے اب کراچی کے مئیر ایم کیو ایم کے ہیں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا بئیر کس سے چھپا ھوا ھے اس آپس کی دشمنی کیوجہ سے دونوں ہی جماعتیں ایک دوسرے کو اس گند اور گندی پر موردالزام ٹہراتی ہیں دونوں ہی پارٹیاں کراچی اور اسکے کچرے کی ذمہ داری اُٹھانے کو تیار نہیں عجیب رسہ کشی ھے اس عدم تعاون کی فضامیں تعفن ہی پھیلے گا۔۔۔
اب تیسری پارٹی پی ٹی ائی ھے جسکی وفاق میں حکومت ھے اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ھے اب سندھ حکومت کا ایک موقف یہ بھی ھے کہ وفاقی حکومت ہماری حکومت کو ناکام کرنے کی غرض سے روکاوٹیں پیدا کر رہی ہے
حالانکہ یہ ایک جان چھڑانے والی بات لگتی ھے جسکی کوئی وقعت نہیں ۔۔۔
بیوروکریسی بھی ایک اہم ترین رکن ھے اگر بلدیہ اور انتظامیہ کا آپ میں کوئی تال میل نہیں تب بھی حالات کا بہتری کی طرف جانے کا کوئی چانس نظر نہیں آتا ۔۔۔
اب چوتھی قوت وھاں کے عوام ہیں جو اس گند اور گندگی کا اصل منبہ ہیں ہمارے خیال میں سب سے زیادہ قصور وار کراچی کی عوام ہیں جنہوں نے تھوک کے حساب سے گند ڈالا اگر عوام نے اپنے طور پر ہی گند کو ٹھیک طریقے ٹھکانے لگانے کا کا کیا ھوتا تو شائید حالات اسقدر خراب نہ ھوتے اگر گھر والے اپنے گھر کو صاف رکھنے کا ارادہ کرلیں تو کوئی گھر گندہ نہ ھو ۔۔
متذکرہ تمام حقائق اپنی جگہ مسلمہ حثیت کے حامل لیکن ان سب سے بڑھ کر پورے پاکستان کی غلاظت کا سبب پلاسٹک کے شاپنگ بیگ ھیں اگر انکو بند کردیا جائے تو 80% شہروں اور ملک کی صفائی کا بندوبست ازخود ممکن ھوجاتا ھے کیونکہ ساری نالیاں اور نالے اسی کیوجہ سے بند ہیں ۔۔
اس سارے مسلے کا واحد حل سندھ حکومت کا ذمہ دارانہ رویہ ھے نہ وفاق نے آکر صفائی کرنی ھے اور نہ اسکی ذمہ داری ھے بلدیہ اور حکومت کو ہی یہ کام کرنا ھے یہ کم ازکم اس مسلئے پر آپسی اختلافات کو بھلاکر ایک دوسرے سے تعاون کریں اور ضروری قانون سازی بھی ۔۔ تاکہ شہری بھی گند پھیلانے سے گریز کریں ۔۔


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں