پھل اور چھلکے
پھل اللہ تعالی کی ایسی نعمت ہے جو کھانے میں لذیذ اور
فائدہ مند ہیں پھلوں میں مختلف وٹامنز ، فائبر اور آکسیڈینٹس موجود ہوتے ہیں قدرت نے پاکستان میں ہر قسم کے پھل بکثرت پیدا کیے ہیں کچھ پھل ایسے ہیں جو سارا سال رہتے ہیں اور کچھ پھل موسمی ہوتے ہیں پھل کھانے سے ذہنی اور جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ مریضوں کو ڈاکٹر پھل کھانے کی تاکید کرتے ہیں پھل تو ہم کھا لیتے ہیں لیکن چھلکے پھینک دیتے ہیں لیکن واضح ہو کہ زیادہ غذائیت چھلکوں میں ہوتی ہے جنہیں ہم بیکار سمجھ کر پھینک دیتے ہے اکثر لوگ چھلکے ایسے باہر پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے ماحول آلودہ ہوتا ہے ، مکھیوں کی بہتات اور بدبو پیدا ہوتی ہے اگر ہم انہی چھلکوں کا مثبت استعمال کر لیں تو ہماری صحت اور ماحول کے لیے فائدہ مند ہوں گے
کیلا سارا سال رہنے والا پھل ہے اس کے چھلکے سے خواتین اپنے زیورات اور جلد کو چمکا سکتی ہیں
لیموں کے چھلکے سے آپ اپنی جلد چمکدار کر سکتی ہیں اور پیتل اور چاندی کے برتن صاف کر سکتی ہیں
سیب کے چھلکوں کو جمع کر کے ایپل جیلی بنائی جا سکتی ہے جسے بریڈ اور پراٹھے کے ساتھ کھایا جاسکتا ہے اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ سیب کے چھلکوں میں پانی اور چینی ڈالیں ساتھ لیموں کا رس بھی ڈالیں جب پک جائے تو گراینڈ کرکے رکھ لیں اور ناشتے میں استعمال کریں
آڑو ایک مزیدار پھل ہے اس کے چھلکوں پر ہلکی سی چینی لگا کر چہرے اور گردن پر ملیں یہ چہرے کے داغ دھبے ختم کرنے میں موثر ثابت ہوگا۔
انار میں انٹی آکسیڈینٹس کثیر تعداد میں موجود ہوتے ہیں اس کا پھل جگر اور معدےکے لیے اکسیر ہے تو چھلکے بھی کم نہیں انار کے چھلکوں کو سکھا لیں پھر اس کو گرائنڈ کر لیں بچوں کے لیے دستوں کی صورت میں نہایت مفید ہے اور اگر گلے کی انفکشن ہو تو آدھا چمچ گرم پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے سکون ہو گا
مالٹا یا کنو کے چھلکوں کو کدوکش کر لیں اور اسے اپنے منہ پر مساج کر لیں چہرے کی قدرتی نمی برقرار رہے گی مالٹے کے چھلکوں کو باریک باریک کاٹ کر دھوپ میں سکھا لیں اور کسی جار میں محفوظ کر لیں اور زردہ بناتے وقت دو تین چمچ شامل کریں خوشبودار زردہ تیار ہو جائیگا
چکوترے کو ہم گریپ فروٹ بھی کہتے ہیں یہ مالٹے کی طرح لیکن سائز میں بڑا ہوتا ہے ماہرین کے مطابق پھل سے زیادہ اس کے چھلکوں میں وٹامنز ہوتے ہیں بہت سے لوگ جو اس کی افادیت کو جانتے ہیں اس کے چھلکوں کی چائے تیار کرتے ہیں چائے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے چھلکے کو گرم پانی میں ڈالیں دس منٹ جوش دیں اور پھرنوش کریں جسم کی فالتو جربی ختم کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
پھل کھائیں
چھلکوں سے فائدہ اٹھا ئیں

خوا تین کے لیے بہت فائدہ مند تحریر
جواب دیںحذف کریںاگے پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے مرغیوں کے لیے بہ بہت فائدہ مند ہے کمال تحریر