ریفریجرٹر کی افادیت سے کون  واقف نہیں یہ وہ واحد چیز ہے جو اپنی قیمت خود ادا کردیتا ہے عام طور پر اس کو ہم۔ فریج ہی کہتے ہے اس  میں رکھی ہوئی چیزیں۔ کتنے ہی دن تازہ رہتی ہیں۔ کچھ چیزوں کو۔ فریز  بھی کرتے ہیں وہ چیزیں۔ جیسے گوشت  مچھلی کوئی بے موسم۔ کی  سبز ياں  فریزر میں   . رکھی ۔ چیزیں مہینوں کے بعد بھی  استمعال کی۔ جا سکتی ہیں  . فر یج ا ب ہر گھر کی ضرورت بن چکا ہے وہ گھر شہر میں ہوں  یا گاؤں۔ میں۔ یہ ہر گھر کی ضرورت ہے
لیکن کیا کبھی۔ کسی نے سوچا کے  ہمیں اس کا خیال۔ کیسے رکھنا چاہے ؟
یہ دیر تک ہمارا ساتھ دے  اس کی دیکھ بھال کیسے کریں ؟،
پہلے تو فرج کو بالکل ہموار زمین پے رکھنا چاہے اور ایسی جگہ جہاں۔ ہوا کا گزر ہو۔ اس کو دھوپ میں نا رکھیں ورنہ ٹھیک کام نہیں۔ کرے گی
اس میں بہت زیادہ سا مان  نا رکھا جاۓ فالتو۔ چیزیں نکالتے رہیں  اس کی صفائی کا بہت زیا دہ خیال رکھنا بہت ہی ضروری ہے تقریبا دو مہینے کے بعد اس کی صفائی کریں تاہم روزانہ کی بنیاد پر اس کی صفائی کافی بہترہے صفائی کرنے کی صورت میں سب سے پہلے اوپر والا خانہ صاف کریں جسے ہم فریزر کہتے ہیں نیچے والے خانوں کی جالیاں نکال کر انہیں کسی اچھے ڈیٹرجنٹ سے دھو لیں اس کے بعد فریج کے اندرونی حصے کو صابن اور نیم گرم پانی سے دھو لیں پھر اسے کسی صاف کپڑے سے خشک کر کے جالیاں رکھ کر سامان دوبارہ رکھ لیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ فریج  میں رکھے گئے کھانوں کی مہک دوسرے  کھا نوں  شامل نہ ہو تو اس کے لیے ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ آپ اپنی فریج میں چاک یا کوئلہ کا ٹکڑا رکھ لیں فریج کے پیچھے اس کی پشت پر جو کوائل لگے ہوتے ہیں ان پر بھی بہت جلد گرد جم جاتی ہے اس کو بلورسے صاف کریں اور بلور نا ہو تو ہیئر ڈرائر کی الٹی سائڈ سے صاف کرلیں
اب آتے ہیں فریج کی نچلی سطح  پرنصب ٹرے کی جانب جہاں فریج کا فالتو پانی جمع ہوتا رہتا ہے اگر اس کی صفائی نا ہو تو وہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بنتا ہے کچھ دھیان فریج کے دروازے پر لگے ربڑ پر کرتے ہیں اگر یہ ربڑ دروازے کے ساتھ چپکا نہ ہو تو فریج کی ٹھنڈی ہوا خارج ہوتی رھے گی جس کی وجہ سے کھانا خراب ہونے کا خدشہ ہے   ۔ اس کو بھی۔ چیک کرتے رہیں۔  ر بڑ  یا گا  سٹک   . مضبوطی  سے چپکنا  چاہے  اگر گا سٹک  ٹھیک نا ہو تو اس کی تبدیلی ضروری ہے بس آپ کوشش کریں کہ آپ فریج کا ایسے ہی خیال رکھیں جیسے کہ فریج آپ کا رکھتی ہے

تبصرے

مشہور اشاعتیں